Thursday, May 29, 2014

مکہ مکرمہ :مسجد الحرام میں کعبۃ اللہ کو غسل
مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن عبداللہ بن عبدالعزیز نے جمعرات کو سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے مسجد الحرام میں واقع کعبۃ اللہ کو غسل دیا ہے۔
اللہ کے گھر کو غسل دینے کے عمل میں سعودی عرب کے وزیرثقافت اور اطلاعات عبدالعزیز بن محی الدین خوجہ ،دو مقدس مساجد کی صدارت کے سربراہ عبدالرحمان السدیس ،نائب سربراہ محمد الخزیم ،مکہ میونسپل کے مئیر اسامہ البار ،اسلامی ممالک کے سفراء اور دوسری اہم سعودی شخصیات شریک تھیں۔
واضح رہے کہ کعبۃ اللہ کو آبِ زمزم اور عرقِ گلاب کے خصوصی آمیزے سے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل غسل دیا جاتا ہے۔سعودی عرب میں جون کے آخری ہفتے میں رمضان کا آغاز ہورہا ہے۔
شیخ عبدالرحمان السدیس نے اس موقع پر بتایا کہ کعبۃ اللہ کو غسل دینا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سُنت ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کو فتح کرنے کے بعد خانہ کعبہ کو غسل دیا تھا۔